گوجرانوالہ کے ہائی سکولوں میں‌ فزیکل ایجوکیشن کی 19 سیٹیں خالی , کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں

گوجرانوالہ کے ہائی سکولوں میں‌ فزیکل ایجوکیشن کی 19 سیٹیں خالی , کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں

سیٹیں خالی ہونے سے تین سال سے پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں میں کھیلوں کے مقابلے نہ ہوسکے ،بھرتی کا عمل شروع ہوتے ہی خالی سیٹوں پر تعیناتی ہوجائیگی ،کھیلوں کے مقابلے شیڈول کیمطابق ہوتے ہیں:محکمہ تعلیم حکام

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ کے ہائی سکولوں میں فزیکل ایجوکیشن کی 19 سیٹیں عرصہ داراز سے خالی ہیں جس کے باعث سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں ۔فزیکل ایجوکیشن کے افسروں کی سیٹیں خالی ہونے سے تین سال سے پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں میں کھیلوں کے مقابلے نہ ہوسکے ۔ذرائع کیمطابق گوجرانوالہ کے تیرہ سو سے زائد پرائمری اور ایلیمنٹری گرلز اور بوائز سکولوں میں کھیلوں کے مقابلے کروانے کیلئے خاتون اور مرد کی اسسٹنٹ فزیکل ایجوکیشن کی سیٹ چار سال سے خالی پڑی ہے جبکہ گرلز اور بوائز کے ہائی سکولوں میں سترہ فزیکل ایجوکیشن کی سیٹیں بھی طویل عرصے سے خالی ہیں،اہم سیٹوں پر اساتذہ کی تعیناتی نہ ہونے سے سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں ختم ہو کر رہ گئی ہیں۔محکمہ تعلیم کے حکام کا کہناہے کہ بھرتی کا عمل شروع ہونیکے بعد فزیکل ایجوکیشن کے افسروں کی خالی سیٹوں پر تعیناتی ہوجائیگی ۔ کھیلوں کے مقابلے شیڈول کیمطابق ہوتے ہیں،جہاں فزیکل ایجوکیشن کے ٹیچرز نہیں ہیں وہاں بھی کھیلوں کے مقابلے ہو تے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں