مسلمانوں کووقارکی بحالی کیلئے اسوہ حسنہ پرعمل کرناہوگا:علماکرام

مسلمانوں کووقارکی بحالی کیلئے اسوہ  حسنہ پرعمل کرناہوگا:علماکرام

شیخ الحدیث مولانا قاضی عظیم مجددی اورقاری حفیظ نقشبندی نے کہا ہے کہ مسلمانوں نے اگر کھویا وقار حاصل کرناچاہتے ہیں تو نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )ہم اپنے اصل مشن کو بھلا کر مغربی آقاؤں کی خوشنودی کو اپنا مقصد بنا چکے ہیں جس سے ہماری رسوائیاں بڑھتی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد قدوسی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پیر سید فدا حسین،پیر غلام مصطفے چشتی،قاری یونس صدیقی،مولانا حامد رضا چشتی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں