نوجوانوں کو ہنر مند بنا نا قابل تحسین:شعیب بٹ ،شاہ نواز بدر

نوجوانوں کو ہنر مند بنا نا قابل تحسین:شعیب بٹ ،شاہ نواز بدر

آڈیٹوریم میں تقریب سے خطاب ،بزنس سنٹر میں ہنر روزگار میلہ کا افتتاح کیا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )صدر چیمبر شعیب بٹ اورچیئر مین (پی وی ٹی سی) میجر (ر)شاہ نواز بدر نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر معاشرے کا مفیدشہری بنانا قابل تحسین کارنامہ ہے ،ہمارے ہاں جس طرح پڑھے لکھے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اس تناسب سے نوکریوں کا بندوبست نہ ہونا لمحہ فکریہ تھا مگرپی وی ٹی سی نے جس طرح روزگار میلہ کا اہتمام کیا ہے اور نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس سے مستفید ہوئے ہیں اس کی مثال کم ملتی ہے چیمبر اورپی وی ٹی سی کے درمیان ایم او یو سائن ہو چکا ہے اور چیمبر میں جاب فرنٹ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے جس سے ہونہار اور کچھ کرنے کے مشن سے سرشار نوجوانوں کو روز گار کے مواقع ملیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آڈیٹوریم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا طلباء و طالبات نے بھی خطاب کیا ،بعد ازاں انہوں نے گوجرانوالہ بزنس سنٹر میں ہنر روزگار میلہ کا افتتاح کیا اور مختلف اداروں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں