گیپکو تنصیبات کی حفاظت کیلئے سٹاف الرٹ:محمدایوب

گیپکو تنصیبات کی حفاظت کیلئے سٹاف الرٹ:محمدایوب

گیپکو سے وفاداری ہمارے جوانوں کے جسم میں خون کی طرح دوڑتی:چیف ایگزیکٹو ،سکیورٹی سیکشن کے ریٹائرڈ ہونیوالے سٹاف کے اعزاز میں تقریب سے خطاب

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو گیپکو محمدایوب نے کہا ہے کہ تربیت یافتہ سابق فوجی جوانوں پر مشتمل ہمارا سکیورٹی سٹاف گیپکو املاک و تنصیبات کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت الرٹ اور چاق وچو بند ہے ، گیپکو سکیورٹی سیکشن کے ریٹائرڈ اور اَپ گریڈ ہونے والے سٹاف کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے دفاتر،رہائشی کالونیوں ، گرڈ سٹیشنز اور دیگر قیمتی اثاثہ جات کی حفاظت کیلئے سکیورٹی سٹاف ہرموسم میں الرٹ نظر آتاہے اور گیپکو کا سکیورٹی سٹاف اپنی مثال آپ ہے ،گیپکو سے محبت اور وفاداری ہمارے ان جوانوں کے جسم میں خون کی طرح دوڑتی ہے ۔ تقریب کے دوران سابق فوجی جوانوں پر مشتمل گیپکو سکیورٹی سٹاف کے چا ق و چوبند دستے نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا اور سلامی دی۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹو کی طرف سے سکیورٹی سٹاف کیلئے خصوصی انعام کا اعلان بھی کیا گیا، تقریب کے دوران ایڈیشنل منیجر سکیورٹی میجر (ر) فرحان نذیر نے چیف ایگزیکٹو کو سکیورٹی سیکشن کی کارکردگی بارے بریفنگ دی اورریٹائر ڈ اور اَپ گریڈ ہونے والے جوانوں کا فردا ًفرد اً تعارف کروایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں