نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- بزنس کمیونٹی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کرداراداکررہی ہے،چیئرمین نیب
  • بریکنگ :- انکم ٹیکس،سیلزٹیکس اورانڈرانوائسزکےکیسزایف بی آرکوریفرکردیئے،جاویداقبال
  • بریکنگ :- نیب ملک سےبدعنوانی کےخاتمےکیلئےبھرپورکوششیں کررہاہے،چیئرمین نیب
  • بریکنگ :- نیب ہیڈکوارٹرزمیں پاکستان اینٹی کرپشن ٹریننگ اکیڈمی قائم کی گئی،چیئرمین نیب
  • بریکنگ :- نیب نےمقدمات کونمٹانےکیلئے 10ماہ کاوقت مقررکیاہے،چیئرمین نیب
  • بریکنگ :- نیب نےجدیدفرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے،چیئرمین نیب
  • بریکنگ :- لیبارٹری کامقصدانویسٹی گیشن،پراسیکیوشن میں معاونت فراہم کرناہے،جاویداقبال
  • بریکنگ :- نیب احتساب سب کےلیےکی پالیسی پرعمل پیراہے،چیئرمین نیب
Coronavirus Updates

ایم ای آر سی کوئٹہ کے وفدکا ڈی سی اورریسکیو1122آفس کادورہ

ایم ای آر سی کوئٹہ کے وفدکا ڈی سی اورریسکیو1122آفس کادورہ

دنیا اخبار

قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سمیع الرحمان نے کی ،ریسکیوآفس بھی گئے

گوجرانوالہ (کرائم رپورڑر)میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سنٹر کوئٹہ کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سمیع الرحمان کی سربراہی میں ریسکیو 1122 گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء اور ایمرجنسی آفیسر آپریشنز محمد علی رضا بیگ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ایمرجنسی آفیسر آپریشنز محمد علی رضا بیگ نے میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سنٹر کوئٹہ کے وفد کو سروس کے بارے میں بریف کیا۔ ایم ای آر سی کوئٹہ کے وفد کو سٹاف کے ٹرن آؤٹ، ایمرجنسی وہیکلزاور ریسکیو آلات کی ورکنگ،سیلاب میں استعمال ہونے والے آلات، ایڈمن آفس، اکاؤنٹس آفس، آر اینڈ ایم ورکشاپ اور کنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز کا ریکارڈ اور ٹریکر سسٹم کا معائنہ کروایا گیا۔ ریسکیو 1122کے زیرِ اہتمام جاری رضاکاروں کیلئے جاری کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹر ریسپانس ٹریننگ ورکشاپ کا بھی معائنہ کروایا گیا۔ اسکے علاوہ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ وارانہ مہارت کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سنٹر کوئٹہ کے وفد نے ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے ریسکیو1122گوجرانوالہ کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا،بعد ازاں وفد نے ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ بھی کیا، ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بلوچستان ایمرجنسی ریسپانس سروس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں