حافظ آباد:رشوت لینے کے الزام میں پولیس چوکی کامحررگرفتار

حافظ آباد:رشوت لینے کے الزام  میں پولیس چوکی کامحررگرفتار

محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے رشوت لینے کے الزام میں پولیس چوکی اے ڈویژن کے محرر کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا

حافظ آباد( نمائندہ دنیا) ایف آئی آر کے مطابق پولیس چوکی اے ڈویژن کے محرر جاوید آفتاب نے ایک مقدمہ کی تفتیش تبدیل کروانے کے ضمن میں محمد پرویز سکنہ دھرنکے لعلکے سے یکے بعد دیگرے گیارہ ہزار روپے رشوت لی اور بعدازاں محرر نے اس سے مزید دس ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا جس پرمدعی مقدمہ محمد پرویز نے محکمہ اینٹی کرپشن کو آگاہ کیا تو محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مار کر محرر جاوید آفتاب کو رشوت لیتے گرفتارکرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں