علی پور چٹھہ:35 سالہ شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق

علی پور چٹھہ:35 سالہ شخص  کرنٹ لگنے سے جاں بحق

مقامی رہا ئشی 35سالہ شخص الیون کے وی تاروں کیساتھ لگ کر جاں بحق ہو گیا

علی پور چٹھہ(نامہ نگار ) علی پور چٹھہ کے محلہ بارہ دری کا رہائشی مصطفی عبدالحمید ریلوے روڈ پر بلڈنگ کی تعمیر کے سلسلہ میں مکان کی چھت پر لو ہے کے راڈ سے چھت کی پیمائش کر رہا تھا کہ آہنی راڈ تاروں سے جا لگا اور ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں مصطفی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں