قلعہ دیدارسنگھ:کپڑوں کی دکان میں آتشزدگی
کپڑوں کی د کان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا
قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار) تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے قریب امین پردہ اینڈ بیڈ شیٹ دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو عملہ اور فائر بریگیڈکی 2گاڑیوں نے 2گھنٹے کے آپریشن کے بعدآگ پر قابو پالیا۔