تجاوزات کیخلاف آپریشن ،فٹ پاتھوں پر لگے سٹالز اکھاڑ د یئے

تجاوزات کیخلاف آپریشن ،فٹ پاتھوں پر لگے سٹالز اکھاڑ د یئے

دنیا نیوز پرخبر نشر ہونے کے بعد انتظامیہ نے قابضین کے خلاف آپریشن شروع کیا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران فٹ پاتھوں پر لگے غیر قانونی سٹالز اکھاڑ د یئے گئے ،دنیا نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد محکمہ کارپوریشن اور انتظامیہ نے قابضین کے خلاف آپریشن شروع کیا، تفصیلات کے مطابق گوندلانوالہ چوک سے شیرانوالہ باغ تک سیاسی اور سرکاری افسروں کی ملی بھگت سے قابضین نے جوتوں اور گارمنٹس وغیرہ کے سٹال لگا ئے تھے جس سے شہریوں کا فٹ پاتھوں پر چلنا محال ہو گیا تھا اور ٹریفک کے مسائل میں بھی اضافہ ہو گیا تھا ، ا س حوالے سے دنیا نیوز پر خبر نشر ہوئی تو محکمہ کارپوریشن اور انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے قابضین کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کو مسمار کر دیا اور وارننگ دی کہ اگر دوبارہ تجاوزات قائم کیں تو مقدمات بھی درج ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں