ہسپتالوں ، تعلیمی وترقیاتی اداروں کو فنڈز دسمبر تک خرچ کرنیکاحکم

 ہسپتالوں ، تعلیمی وترقیاتی اداروں کو فنڈز دسمبر تک خرچ کرنیکاحکم

سیوریج ،گلیوں ،نالیوں کی مرمت اور دیگر انتظامات کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن میں سرکاری ہسپتالوں ، تعلیمی اداروں اور ڈویلپمنٹ اداروں کے ترقیاتی منصوبوں اور پرانے فنڈز کو دسمبر تک خرچ کرنے کا حکم دے دیا جبکہ سیوریج سسٹم ،گلیوں ،نالیوں کی مرمت اور دیگر صفائی وستھرائی کے انتظامات کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ ارسال کرنے کاکہاگیاہے ،جانچ پڑتال کے بعد غفلت کے مرتکب سکولو سربراہوں ،ہسپتال انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، حکو مت کی جانب سے جا ری کردہ فنڈز کا استعمال جون میں 53فیصد ،ستمبر میں 65فیصد ہے اور دسمبر کے لئے 100فیصد ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں