چینی وکھاد کی ذخیرہ اندوزی ومصنوعی قلت پر جرمانے ،گرفتاریاں

چینی وکھاد کی ذخیرہ اندوزی ومصنوعی قلت پر جرمانے ،گرفتاریاں

چھاپہ مارکارروائیاں ،154 افراد کے خلاف ایکشن، 14 کو موقع پر گرفتار کروادیا گیا

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ضلع کی تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس نے چینی و کھاد کی ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی قلت کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے مار کیٹوں کے اچانک دورے کئے اور 10651 چھاپہ مارتے ہوئے بھاری جرمانے عائدکئے اور 154 افراد کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 14 افراد کو موقع پر گرفتارکروادیا جبکہ 24 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور 101 خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو 5 لاکھ 26 ہزار 671 کے جرمانے عائد کیے ،چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف 3968 چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 14 لاکھ 93 ہزار پانچ سو روپے کا جرمانہ عائد کیاگیا، 19 ہول سیل ڈیلرز، دوکانداروں کیخلاف مقدمات درج کرانے کیلئے استغاثے دائر کردیئے گئے اور مہنگی چینی کی فروخت پر 62 افرادکو گرفتار کروایاگیا،علاوہ ازیں کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنے وا لے 14 کھاد ڈیلرز کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے اورذخیرہ اندوزوں کو 2 لاکھ 5 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا، کارروائیوں کے دوران یوریا کی 24ہزار 3 سو 67 سٹاک کی گئی بوریاں برآمد کر کے تحویل میں لیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں