طلبہ کاٹیلنٹ مزید نکھارنے کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے :کمشنر
قائد اعظم ڈویژنل سکول وکالج میں طلبا وطالبات کے اعزاز میں تقریب سے خطاب, ذوالفقار گھمن کا طالبہ عائشہ امن اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو ایک ایک لاکھ روپے انعام
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) کمشنر ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم ڈویژنل سکول وکالج کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں انگریزی’ اردو تقریر ومضمون نویسی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبہ عائشہ امن اور اولمپک گیمز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے گوجرانوالہ کے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو ایک ایک لاکھ روپے انعام بھی دیا۔