ملزم کو فرار کروانے اور پولیس سے مزاحمت پر خاتون سمیت5ملزموں کیخلاف مقدمہ
پولیس نے محلہ مغل پورہ میں ایک مقدمہ کے ملزم کو فرار کروانے اور پولیس پارٹی سے مزاحمت کے الزام میں خاتون سمیت پانچ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
حافظ آباد(نمائندہ دنیا) پولیس نے ملزم عمردراز عرف عمری ولد چاند عباس کو گرفتارکرنے کے لئے اسکے گھر ریڈ کیا تو وہاں پر مبین ، متین عمردراز اور نازیہ عباس وغیرہ نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے عمردراز کوبھگا دیا جبکہ پولیس نے نازیہ عباس کو گرفتارکرلیا۔