ایس اے حمید کاگلشن اقبال پارک اور ٹٰینکی والی گراؤنڈ میں تعمیراتی کام کاجائزہ
پی ایچ اے کے زیر انتظام شہر کے تمام پارکوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی،بیٹھنے کیلئے بنچز،کوڑا دانوں کی تنصیب اورنئے واش رومزکی تعمیرتیزی سے مکمل کی جارہی ہے
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر ) تعمیراتی کام مکمل ہونے سے پارکوں میں آنیوالے شہری بہترین سہولیات مستفید ہو سکیں گے ،اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید نے گلشن اقبال پارک اور ٹٰینکی والی گراؤنڈ سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونیوالے تعمیراتی کام کاجائزہ لینے کے موقع پر کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ شہری پارکس اور گرین بیلٹس میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کریں اور کھانے پینے کی اشیاء کے ریپرز کیلئے ہمیشہ کوڑا دان استعمال کریں۔