سیالکوٹ: ٹف ٹائل بیشترمقامات سے زمین میں بیٹھ گئی ،راہگیروں کومشکلات
میونسپل کارپوریشن حکام کی غفلت ولاپرواہی کے باعث ٹف ٹائل بیشترمقامات سے زمین میں بیٹھ گئی
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ) پانی جمع ہونے سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ مجاہد روڈ، فتح گڑھ، پکا گڑھا، کچہری روڈ، گرین وڈ سٹریٹ، پریم نگر،پورن نگر، ایبٹ روڈ، میانہ پورہ، واٹر ورکس ، کریم پورہ ، مبارک پورہ ، شاہ سیداں ، پاک پورہ ، پورن نگر ، حاجی پورہ، شہاب پورہ سمیت لہائی بازار سیالکوٹ میں سڑک کے اطراف ناقص و غیر معیاری ٹف ٹائل لگنے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ ٹف ٹائل مختلف جگہوں سے بیٹھ چکی ہے ۔