پیر میٹھا قبرستان کے سامنے گندہ پانی ،راہگیروں کومشکلات

پیر میٹھا قبرستان کے سامنے گندہ پانی ،راہگیروں کومشکلات

پانی اکثر قبرستان میں داخل ہونے سے قبروں کی بھی بیحرمتی ، اصلاح احوال کامطالبہ

وزیرآباد(نامہ نگار )وزیرآباد کے قدیمی پیر میٹھا قبرستان کے سامنے محلہ کے گھروں کے نکاس کا گندہ پانی مسلسل کھڑا رہنے سے نمازجنازہ اور شرکاء کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر وہاں سے گزرنے والے راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ، قبرستان کی مین شاہراہ پر قریبی رہائشی افراد کے گھروں کا نکاس کا گندہ پانی جمع ہونے سے جوہڑ اور دلدل کا منظر پیش کررہاہے ، شہریوں اور قبرستان کمیٹی کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم متعدد بار اِن کو کہہ چکے ہیں کہ نکاسی آب کابہتر بندوبست کیا جائے ،اکثر اوقات یہی پانی قبرستان کے اندر بھی داخل ہو جاتا ہے جس سے قبروں کی بے حرمتی ہوتی ہے ، کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد فوری اصلاح احوال کابندوبست کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں