گجرات:شہداکوخرا ج عقیدت کیلئے پولیس لائنز میں تقریب

گجرات:شہداکوخرا ج عقیدت کیلئے پولیس لائنز میں تقریب

ڈی پی اوعمر سلامت نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھاء ے ، چاق و چوبند دستے نے سلامی دی

گجرات(نامہ نگار،سٹی رپورٹر) شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پولیس لائنز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ڈی پی اوعمر سلامت نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورجوانوں کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ،تفصیلات کے مطابق فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پولیس افسروں و جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شہدائے پولیس کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں پولیس شہداء کی فیملیز، پولیس افسروں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈی پی او عمر سلامت نے پولیس لائنز میں یاد گار شہدا ء پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام اور معاشرے کے ناسوروں سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افسر وجوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،ان کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے آج ملک میں امن کی فضا ء قائم ہے ۔ گجرات پولیس کے 73 شہدا ء ہیں جنہوں نے دہشت گردوں،سماج دشمن عناصر اورمعاشرے کے ناسوروں سے لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جانیں قربان کی ہیں،ان کی لازوال قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس دوران ڈی پی او شہداء کی فیملیزمیں گھل مل گئے اور ان سے فرداً فرداً مسائل سنے اور یقین دلایاکہ شہداء کی فیملیز کے لئے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے ، وہ کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں ان سے رابطہ کرسکتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں