سماجی و فلاحی کے زیر اہتما م واک برائے تحفظ جنگلی حیات

 سماجی و فلاحی کے زیر اہتما م واک برائے تحفظ جنگلی حیات

قدرت کی نعمتوں کا شکر ادا کرنیکا بہترین طریقہ اسکی مخلوق سے پیار ہے :مقررین

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) سماجی و فلاحی تنظیم یا ر مددگار کے زیر اہتما م واک برائے تحفظ جنگلی حیات کا انعقاد کیا گیا، واک شیرانوالا باغ سے شروع ہو کر جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوئی،شر کا سے خطاب کرتے ہوئے یا ر مددگار کے چیئرمین رضوان خواجہ اور جنرل سیکرٹری ذکااﷲ گھمن، محکمہ وائلڈلائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر عاصم چیمہ،محکمہ جنگلات کے ایس ڈی او خلیل احمد،پرنسپل گرلز کالج نائلہ بٹ نے کہا کہ قدرت کی عطا کردہ نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا بہترین طریقہ اس کی مخلوق سے پیار کرنا ہے ، اﷲ کی مخلوق میں پرندے بھی شامل ہیں ہمارے معاشرے میں پرندوں کا شکار کرنا اور انہیں کھانا ایک معمول بنتا جا رہا ہے جس سے ہماری جنگلی حیات نا پید ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے جس کے تحفظ کیلئے ہر پاکستانی کو میدان عمل میں آنا ہو گا ،جگہ جگہ قید پرندے آزادکرنے والوں کی بھی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی تاکہ پرندوں کی افزائش کو بڑھایا جا سکے ،واک کے اختتام پر اے ڈی سی آر حسنین رضا کو ایک یادداشت پیش کی گئی کہ جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں