کھاد کی مقررہ نرخوں پر دستیابی و شکایات کے فوری ازالہ کیلئے ضلعی و تحصیل سطح پر کنٹرول رومز قائم

کھاد کی مقررہ نرخوں پر دستیابی و شکایات کے فوری ازالہ کیلئے ضلعی و تحصیل سطح پر کنٹرول رومز قائم

کھاد ڈیلرز کی شاپس پر کنٹرول رومز کے نمبرز والے بڑے بینرز اور پینا فلیکس آویزاں اور اوور چارجنگ میں ملوث کاروباری جگہ کو سیل ہوئے بلیک لسٹ کرنے کیلئے رپورٹ ارسال کی جائے :ڈپٹی کمشنردانش افضال

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایات پر کسانوں کو کھاد کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے اور شکایات کے فوری ازالہ کے لیے ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ،چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری روکنے کیلئے کنٹرول رومز کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر کھاد کی طلب اور خرید فروخت کی مانیٹرنگ کرنے کافیصلہ کیاگیا،ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ زراعت کے افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام کھاد ڈیلرز کی شاپس پر ضلعی اور تحصیل کنٹرول رومز کے نمبرز والے بڑے سائز کے بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کروائیں اور جو لوگ بینرز آویزاں نہیں کرتے یا اوور چارجنگ میں ملوث پائے جائیں ان کی کاروباری جگہ کو سیل کرتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کرنے کیلئے رپورٹ ارسال کریں ،ذخیرہ اندوزی اور اوور چارجنگ پر بلا تفریق اور بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے ، کھا کی مانیٹرنگ کیلئے بنائے ڈیش بورڈ پر کھاد کی ترسیل کی نگرانی کیساتھ ساتھ ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں