دکھی انسانیت کی خد مت سے ہی دنیا اورآخرت میں کا میابی ملے گی :شریف گھمن
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بیت المال سیالکوٹ محمد شریف گھمن نے کہا ہے کہ اصل کامیابی مخلوق خدا سے محبت سے ممکن ہے
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بیت المال سیالکوٹ محمد شریف گھمن نے کہا ہے کہ اصل کامیابی مخلوق خدا سے محبت سے ممکن ہے ،معاشرے میں حسن سلوک امن محبت و بھائی چارے کے فروغ سے نکھارپیدا کیا جا سکتا ہے ،دکھی انسانیت سے الفت کی بدولت ہی دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی ملے گی دوسروں کیلئے صلہ رحمی اور شفقت کے جذبات رکھیں، جتنا ہو سکے دوسروں کی مدد کریں، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بیت المال محمد شریف گھمن نے دیا ویلفیئر ہسپتال کا دورہ کیا ، اس موقع سینئر نائب صدر دیا ویلفیئرآرگنائزیشن راحیلہ اشرف نے بریفنگ دی۔