حافظ آ باد میں مداری سیاست کا خاتمہ کر دیا :شوکت بھٹی

حافظ آ باد میں مداری سیاست کا خاتمہ کر دیا :شوکت بھٹی

مخالفین 10 سال میں ضلع کو ایک بھی میگا پر اجیکٹ نہیں دے سکے :رکن اسمبلی , وزیراعظم عمران خان کے خلاف تمام چور سر جوڑ چکے ہیں:چودھری سکندر نواز

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی چودھری شوکت علی بھٹی نے کہا ہے کہ جلد یونیورسٹی آف حافظ آباد اور 400 بستر پر مشتمل جدید ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا ،کوٹ سرور تا عالم چوک گوجرانوالہ ڈیول روڈ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ہم نے ہمیشہ اپنے ووٹر کو عزت دی ہے ، مسلم لیگ ن کو 35 سال بعد ووٹر کی عزت کا خیال آیا ہے ، ضلع حافظ آباد میں ہمارے ریکارڈ ترقیاتی کام کے مقابلے 10سال اقتدار میں رہنے والے ایک بھی میگا پراجیکٹ سامنے لائیں جو انہوں نے اپنے دور اقتدار میں مکمل کرایا ہو اب ضلع میں مداری سیاست کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالیکی منڈی ریلوے پارک گراؤنڈ میں سٹیڈیم کی تعمیر’رورل ہیلتھ سنٹر کی تعمیر ہونے والی نئی عمارت’ٹبہ شمیر خانقاہ ڈوگراں انٹر چینج لنک کارپٹ روڈ’گورنمٹ ڈگری کالج کی افتتاحی تقریب کے بعد جلسہ سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما چودھری سکندر نواز بھٹی نے کہا کہ تین سالہ کارکردگی کا یہ منہ بولتا ثبوت ہے کہ آج یہاں ہزاروں لوگوں کے مجمع نے ہم پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم نے ہمیشہ عوام سے پیار کیا ہے اور اس کے بدلے میں عوام نے جو محبت دی اس کو زندگی بھر نہیں بھول سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان کے خلاف تمام چور سر جوڑ چکے ہیں ۔جلسے سے ضمیر الحسن بھٹی ،افضل ارائیں، ’میاں اکرم’شمشیر حنیف ’چودھری ناصر،طاہر محمود رانجھا’شیخ کامران رفیق اور قاسم داد تارڑ نے بھی خطاب کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں