منڈی بہائوالدین:کھاد ، ڈیزل مہنگا ہونے پر کسانوں کا احتجاج

منڈی بہائوالدین:کھاد ، ڈیزل مہنگا ہونے پر کسانوں کا احتجاج

حقوق کیلئے ڈٹ جانے کا وقت آ گیا :خالد محمود کھوکھر ، نصر گوندل و دیگر کا خطاب

منڈی بہائوالدین، پھالیہ (نامہ نگار )پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے کنگ روڈ پر کنونشن کا انعقاد ، کھاد، ڈیزل ، بجلی، بیج کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر احتجاج کیا گیا ۔ کنونشن سے خطاب میں مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر،صدر ضلع منڈی بہا ئو الدین نصر گوندل باکھوآنہ ،سر پرست اعلیٰ محمد اشرف ذیلدار، ذوالفقار احمد رانجھا،تحصیل صدر پھالیہ ممتاز احمد سپرا،حافظ معظم محمود گوندل،محمد اقبال گوندل آف گوہڑ شریف،محمد یوسف تارڑ اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت نے کھادوں کی قیمت میں ایک سال کے اندر 4 ہزار سے پانچ ہزار فی بوری اضافہ کر دیا ہے ، فصلوں کو کھاد نہ ملنے پر فی ایکڑ پیداوار کم ہوگئی ہے ،بھوک اور افلاس سے کسانوں کے خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہیں، سندھ میں گنے کی قیمت 250 اور پنجاب میں 225 روپے من ہونا ناانصافی ہے ، مقررین کا کہنا تھا کہ ہر طرف مافیا کا راج ہے ، پاکستان کی 70 فیصد آبادی کا تعلق زراعت اور مزدور پیشہ سے ہے لیکن کسان پیٹ بھر کر روٹی نہیں کھا سکتا، مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ ہم خود کشیوں پر مجبور ہیں،اب وقت خاموش رہنے کا نہیں بلکہ اپنے حقوق پر ڈٹ جانے کا ہے ۔پاکستان کسان اتحاد ضلع منڈی بہاالدین کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار احمد علوآنہ کے والد کے انتقال کے باوجود کنونشن ملتوی کرنے کے بجائے مختصر کر دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں