تمام تر قیاتی منصوبے آ ئندہ سال مکمل کر لیں گے :عثمان ڈار
81 کروڑ روپے سے ہائی پر فارمنس سنٹر اور کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر پر کام جاری , ہاکی سٹیڈیم اور فٹبال گراؤنڈ کو اپ گریڈ کیا جائیگا:پر یس کا نفرنس سے خطاب
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ81 کروڑ روپے کی لاگت سے سٹیڈیم کا تعمیری کام جاری ہے جبکہ24 کروڑ روپے کی لاگت سے ہاکی سٹیڈیم اور فٹبال گراؤنڈ کو اپ گریڈ کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد کی کوشش کریں گے ، اس کے بعد انٹرنیشنل میچ بھی سیالکوٹ میں منعقد ہونگے ،پاکستان کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس کا پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں جس کے پہلے فیز میں 25 ریجنز میں مختلف کھیل کی بارہ کیٹیگریز رکھی گئی ہیں، پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کیلئے سنہری مواقع فراہم کریں گے ،یہ منصوبہ اکتوبر 2022 تک مکمل کرلیا جائے جبکہ 14 کروڑ روپے کی لاگت سے سیالکوٹ کے ہاکی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کرنے کے ساتھ ساتھ فٹ بال گراؤنڈ کی بھی 10کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر جلد مکمل کرلی جائے گی۔ انہوں نے بتایا شیخ مولا بخش تالاب اور رامتلائی کے تاریخی مقامات کی تزئین آرائش کرکے ان کو بہترین بنایا جارہاہے ۔ منصوبوں پر کام کے جا ئزہ کے بعد صوبائی وزیر چودھری اخلاق، ممبر پی سی بی سنٹرل پنجاب عمر میر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبداﷲ سنبل، سی ای او لاہور قلندر رانا عاطف اور رہنما پی ٹی آ ئی اعجاز جاوید کے ہمراہ پر یس کانفرنس میں عثمان ڈار نے کہا کہ 6 ارب روپے کی لاگت سے سیالکوٹ میں جدید ہسپتالوں کے منصوبہ کا آغاز ہورہاہے ،ایمن آباد روڈ پر ویمن یونیورسٹی سمیت دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے ، سیالکوٹ کو ماڈل ضلع بنا کر دم لیں گے ، 17 ارب روپے کی لاگت سے سیالکوٹ کا کلین اینڈ گرین پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہاہے ،2022 کے آخر تک تمام منصوبے عوام کے سامنے ہونگے ۔ عبداﷲ سنبل نے کہا کہ سیالکوٹ سٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کے مطابق ہوگا۔