تحریک انصاف نے معیشت کو کھائی میں پھینک دیا :خرم دستگیر

  تحریک انصاف نے معیشت کو کھائی میں پھینک دیا :خرم دستگیر

موجودہ دور میں مہنگائی ، بیروزگاری اور نالائقی کے ریکارڈ توڑ د ئیے گئے :لیگی رہنما

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومتی تجربوں اور ناقص پالیسیوں نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ،تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو گہری کھائی میں پھینک دیا ہے ، موجودہ دور حکومت میں مہنگائی ، بیروزگاری اور نالائقی کے تمام ریکارڈ توڑ د ئیے گئے ،عوام کو سہانے خواب دکھانے والے عمران خان نے غریبوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ چیئرمین انجمن تاجران عظیم شیخ کی طرف سے د ئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی سے عوام کیلئے گھر کا چولہا جلانا مشکل ہوچکا ہے ، موجودہ حکومت میاں نوازشریف اور انکی فیملی کیخلاف ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہ کرسکی، ساڑھے تین سال میں احتساب کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا گیا،اپوزیشن کیخلاف الزام تراشیوں اور احتساب کا حکومتی چورن مزید نہیں بک سکتا، پاکستان کے شعور عوام موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں اور مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں ، حکومت سے چھٹکارا اور صاف شفاف و مداخلت سے پاک انتخابات ہی مسائل سے نجات کا واحد حل ہیں ، اس موقع پر میئر میونسپل کارپوریشن شیخ ثروت اکرام،ڈپٹی میئر سلمان خالد پومی بٹ، لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھرودیگر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں