انٹر پارٹ ٹو کے سپیشل امتحان کا آغاز ،13 ہزار امیدوار شریک

انٹر پارٹ ٹو کے سپیشل امتحان کا آغاز ،13 ہزار امیدوار شریک

ریجن بھر میں 57 امتحانی سنٹرز ،صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے جائینگے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر پارٹ ٹو کے سپیشل امتحان کا آغاز ہوگیا ہے ۔ امتحان میں مجموعی طور پر 13 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہیں جن کیلئے ریجن بھر میں 57 امتحانی سنٹرز مقرر کئے گئے ہیں۔ گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے کورونا پالیسی کے تحت انٹر پارٹ ٹو کے نتائج میں تمام امیدواروں کو پاس کردیا تھا۔ امتحان میں غیر حاضر اور دوبارہ امتحان دینے والے خواہشمند امیدواروں کیلئے سپیشل امتحان کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ سپیشل امتحان میں شریک امیدواروں سے صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے جائیں گے ۔ امتحان کی نگرانی کیلئے بورڈ حکام نے موبائل انسپکٹرز اور بورڈ افسروں کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں۔ اس سلسلہ میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر نعیم بٹ کا کہنا تھا کہ امتحان کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے ا فسروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں