گیس کی بند ش کو ٹمبر مافیا نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا

گیس کی بند ش کو ٹمبر مافیا نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا

تتلے عالی میں لکڑی 1100روپے من تک فروخت ،اوپلوں کی مانگ میں اضافہ

تتلے عالی(نامہ نگار)سوئی گیس کی بند ش کو تتلے عالی میں ٹمبر مافیا نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا،لکڑی 700سے 1100روپے فی من فروخت ہونے لگی،اوپلوں کی مانگ بھی بڑھ گئی ۔ موسم سرما شروع ہوتے ہی تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں سوئی گیس کی مبینہ لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے باعث ہر شہری پریشان ہے ،صبح کا ناشتہ،دوپہر اور شام کا کھانا وچائے ،غمی خوشی میں مہمان نوازی محال ہوگئی ہے ۔سوئی گیس کی بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹمبر مافیا نے بھی ناجائز منافع خوری شروع کر دی ،تتلے عالی اور دیگر علاقوں میں قائم ٹال وآرے مشینوں پر کیکر،شیشم کی کلہاڑے سے کاٹی خشک لکڑی1100،آرے سے چیری لکڑی 1000روپے ، بو ڑھ،پیپل،جامن،آم ودیگر در ختوں کا بالن750سے 850روپے فی من فروخت ہو رہا ہے ، علاقے میں گو بر سے تیار اوپلے بھی 500سے 600روپے من بیچے جا رہے ہیں۔تتلے عالی کے مکینوں لالہ افضل گادی، محمو دنواز کھوکھر، طیب مقصود،رانا شبیر نمبردار ودیگر نے بتایا کہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کے باوجود بل پہلے سے بھی زیادہ آرہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں