ڈسکہ:ڈرون کیمروں سے پتنگ بازوں کیخلاف کا رروائی
پتنگ فروشوں کو بھی گرفتار کیا جا ئیگا ، کارروائی کیلئے پو لیس کی ٹیمیں تشکیل
ڈسکہ(نامہ نگار )تھانہ سٹی کے ایس ایچ او محمد یوسف نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کمر کس لی ۔ایس ایچ او نے میڈیا کو بتایا کہ ڈورن کیمروں کے ذریعے سٹی ڈسکہ میں پتنگ اڑانے والوں کی فوٹو لے کران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،کیمروں کا انتظام کر لیا گیا ہے ۔ پتنگ بازوں کے ذریعے ہی پتنگ فروشوں کی بھی گرفتاری عمل میں لائی جا ئے گی ،کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔