یو ٹیلیٹی سٹور کا 200 پیٹیاں گھی خورد بردکرنیکی کوشش

 یو ٹیلیٹی سٹور کا 200 پیٹیاں گھی خورد بردکرنیکی کوشش

گجرات پو لیس نے گاڑی تحویل میں لے لی ، ڈرائیور گرفتار ،مقدمہ درج نہ ہو سکا

گجرات(نامہ نگار )یوٹیلیٹی سٹور گجرات کے وئیر ہائو س کے انچارج کی ملی بھگت سے 200کے قریب گھی کی پیٹیاں دوسرے شہر منتقل کرنے کی کوشش چوکی غازی پو لیس نے ناکام بنا دی ، گاڑی کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور گجرات وئیر ہاوس کے انچارج حماد احمد کی ملی بھگت سے 200گھی کی پیٹیاں گجرات سے ڈسکہ سیالکوٹ منتقل کی جارہی تھیں کہ پولیس چوکی غازی چک کے انچارج شہزاد وڑا ئچ کو اطلاع ملی جس پر پولیس نے گاڑی نمبر ایل زیڈ جے 6048کوروکا تواس میں گھی کی پیٹیاں موجود تھیں ،پولیس نے ڈرائیور کو گھی سمیت گرفتار کر لیا تاہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ دوسری جانب آر ایم یوٹیلیٹی سٹور گجرات ظہور الاسلام سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وئیر ہاوس کے انچارج حماد احمد کی پلے بھی کافی شکایات مل رہی تھیں، کئی بار لکھ کر بھیجا گیا ،حماد احمد کے خلاف چینی کے 50توڑوں کی بلیک مارکیٹنگ کا بھی الزام ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں