سیالکوٹ:32 بازاروں کو تجاوزات سے پاک کر نیکا فیصلہ

 سیالکوٹ:32 بازاروں کو تجاوزات سے پاک کر نیکا فیصلہ

میونسپل کارپوریشن حکام ہیوی مشینری اور پو لیس کے ساتھ کا رروائی کریں گے

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ نے 32 بازاروں سے تجاوزات ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ سی ای او میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر روڈ، پیرس روڈ، کمشنر روڈ،جموں روڈ، اوور ہیڈ برج، پل ایک نیکاپورہ، سرکلر روڈ، حاجی پورہ چوک، حاجی پورہ روڈ، چرچ روڈ، شہاب پورہ روڈ، سردار بیگم ہسپتال چوک، عالم چوک، خادم علی روڈ، کوٹلی بہرام روڈ، پرانی سبزی منڈی، مجاہد روڈ، ایبٹ روڈ، چوک علامہ اقبال ،ریلوے روڈ، لہائی بازار روڈ، دو درواز چوک، نواب دین چوک، اردو بازار، اڈا شہباز خان، ٹرنک بازار، چوک شہیداں، پسرور روڈ، ظفر وال روڈ پر تجاوزات کے خلاف ہیوی مشینری اور پولیس کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن حکام کارروائی کریں گے ، اگر کسی نے میونسپل عملہ سے بدتمیزی او ر مزاحمت کی کوشش کی تو مقدمات درج کرائے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں