عالم چوک ڈسپوزل کی جمعہ اور اتوار کو موٹریں بند ، پانی جمع

عالم چوک ڈسپوزل کی جمعہ اور اتوار کو موٹریں بند ، پانی جمع

واسا ملازمین کی مدد سے سیوریج کے مسائل پیدا کئے جارہے ہیں:تاجر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)عالم چوک ڈسپوزل کے ملازمین نے جمعہ اور اتوار کو تمام موٹریں بند کرنا شروع کردیں ، عالم چوک ڈسپوزل سے ملحقہ علاقوں کلر آبادی، رمضان پورہ، گھوڑے شاہ بازار، اعجاز کالونی، حافظ آباد روڈ اور دیگر علاقوں میں سیوریج کا پانی جمعہ اور اتوار کو صبح10 سے رات 8بجے تک گلیوں اور سڑکوں پر کھڑا رہتا ہے ۔کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ سیاسی افراد کی سفارش پر محکمہ واسا کے ملازمین کی مدد سے حلقہ کی عوام کو سیوریج کے مسائل پیدا کئے جارہے ہیں پھر سیوریج کے مسائل دور کرنے کیلئے سرکاری مشینری استعمال کی جاتی ہے اور خود ہی شکریہ کے بینرز لگا دئیے جاتے ہیں، ایک گلی کی صفائی کروا کر اخبارات اور سوشل میڈیا پر تصاویر لگوا دیتے ہیں ، حکومت پنجاب کی طرف سے ترقیاتی کام شروع کرانے کا فائدہ عوام کو ہو یا نہ ہو سیاسی افراد ضرور فائدہ لے رہے ہیں ۔ مسلسل کئی ہفتوں سے جمعہ اور اتوار کو عالم چوک ڈسپوزل کی موٹریں بند کر دی جاتی ہیں جب محکمہ واسا کے افسروں سے شکا یت کی جائے تو کہتے ہیں کہ موٹریں چل رہی ہیں سیوریج لائن کا مسئلہ ہو گا لیکن رات 8بجے کے بعد خود بخود سیوریج لائنیں ٹھیک ہو جاتی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں