54 فیصد فلٹریشن پلانٹ خراب , شہری صاف پانی سے محروم

54 فیصد فلٹریشن پلانٹ خراب , شہری صاف پانی سے محروم

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر فلٹریشن پلانٹس اور مرمت کیلئے خرچ کی گئی رقوم کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں گوجرانوالہ کے 54فیصد واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب نکلے ،فلٹریشن پلانٹس کی مرمت پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود درجنوں یونین کونسلو ں کے مکین صاف پانی سے محروم ہیں ،عوامی شکایات پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے رپورٹ طلب کرلی، گوجرانوالہ کی شہری حدود میں یونین کونسلوں کی تعداد73 ہے لیکن بلدیاتی نمائندوں کی بحالی سے قبل میونسپل کارپوریشن کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ ملنے پر یونین کونسلوں کی تعداد105ہوگئی تھی اور بیشتر نئی یونین کونسلیں اور دیہات شامل ہونے پر کارپوریشن انتظامیہ اور عملہ نے مزید فلٹریشن پلانٹس نصب کرد ئیے تھے ، کارپوریشن حکام نے 300سے زائد فلٹریشن پلانٹس فعال کرنے کا دعویٰ کیا لیکن عوامی شکایت پر تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ 54فیصد فلٹریشن پلانٹس خراب ہیں اور بیشتر کا پانی مضر صحت ہے جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر فلٹریشن پلانٹس اور مرمت کیلئے خرچ کی گئی رقوم کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور مضر صحت پانی نکلنے پر بھی ذمہ داروں کے خلاف کارر وائی کا حکم دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں