پرالی چوری اور پو لیس کو بوگس کال کر نیوالا گر فتار

پرالی چوری اور پو لیس کو  بوگس کال کر نیوالا گر فتار

احمد نگر پولیس نے پکار 15پر بوگس کال کرنیوالے کو گرفتار کر لیا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)احسان اللہ نے 15پر کال کی کہ 3 افراد نے اس سے موٹر سائیکل اور 19ہزار روپے چھین لئے ہیں جس پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی تفتیش میں حقائق سامنے آگئے کہ ملزم روزانہ ارشاد احمد کی پرالی چوری کرتا تھا،گزشتہ روز بھی پرالی چوری کرتے ہو ئے ارشاد نے دیکھ لیا جس پر وہ موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گیا اور پکار 15پر کال کر دی کہ اس کی موٹر سائیکل چھین لی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں