چھت پر پانی لینے گئی 18 سالہ لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق

چھت پر پانی لینے گئی 18 سالہ لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق

نئی آبادی سہنسرہ گورائیہ کی مہک کو نامعلوم ملزم نے سرمیں گولی ماری

گوجرانوالہ( کرائم رپورٹر) چھت پر پانی لینے گئی 18 سالہ لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ نئی آبادی سہنسرہ گورائیہ کی رہائشی 18 سالہ مہک چھت سے پانی لینے گئی جسے نامعلوم ملزم نے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ,پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں