ریلوے لائنوں کیساتھ قائم تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن
اراضی لوہے کے گارڈر سے سیل ،سرپرستوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی:حکام
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ریلوے لائنوں کیساتھ قائم تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پختہ اور عارضی سٹالز کو ختم کرو ا کر تین ہزار سکوائر فٹ اراضی واگزارکروا لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق گوندلا نوالہ ،شیرانوالہ باغ اور ڈیوڑھا پھاٹک کے پاس سے گزرنے والی ریلوے لائنوں کے ساتھ قائم تجاوازت کیخلاف ریلوے پولیس ااور محکمہ ریلوے نے کریک ڈاؤن ،ریلوے لائن کے ساتھ لنڈا بازار کی آڑ میں تجاوزات قائم کی گئی تھیں جس پر محکمہ ریلوے کے اے ای این ہمایوں الطاف اور ریلوے پولیس کے آفیسر چودھری اصغر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ریلوے کی جگہ واگزار کروا ئی ،آپریشن کے دوران کرین کا استعمال کیا گیا اورریلوے اراضی کو بڑے بڑے لوہے کے گارڈر سے سیل کر دیا گیا تاکہ دوبارہ کوئی قبضہ نہ کر سکے ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے لائنوں کیساتھ اراضی پر قبضہ کر نے والے مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی جبکہ انکے سرپرستوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی،شہریوں کا کہنا ہے سٹال لگوانے میں ریلوے پولیس کا عملہ ملوث ہوتا ہے ان کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے ۔