جلالپورجٹاں:اتائی کا کلینک سیل جانوروں کی ادویات بھی بر آ مد
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان نے جلالپور جٹاں کے علاقہ میں چھاپہ مار کر اتائی کا کلینک سیل کر دیا
جلالپورجٹاں (نامہ نگار )بڑی مقدارمیں ناقص ادویات بھی برآمد کر لی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے شناور کلینک کو چیک کیا جہاں اتائی مریضوں کا چیک اپ کر رہا تھا اور مریضوں کو ناقص کوالٹی کی اینٹی بائیوٹیکس دی جارہی تھیں اور انڈور لیب بھی بنارکھی تھی۔ ڈی ایچ او نے بتایا کہ کلینک میں ویٹرنری ادویات ،انجکشن اور بغیر ورانٹی ادویات بھی موجود تھیں ، کلینک کو سیل کرکے چالان پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کوبھجوادیا گیا۔