سرکاری محکموں سے ششماہی کارکردگی رپورٹ طلب

سرکاری محکموں سے ششماہی کارکردگی رپورٹ طلب

ناقص کارکردگی اور بد عنوانی میں ملوث افسروں ،ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن کے سرکاری محکموں سے رواں مالی سال کی ششماہی کارکردگی ،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور اخراجات کا ریکارڈ طلب کرلیا ،محکمہ صحت ،تعلیم ،بلڈنگ ،ہائی ویز ،ہیلتھ انجینئرنگ ،ماحولیات ،بیت المال ،محکمہ مال ،بلدیاتی اداروں،جی ڈی اے ،واسا ،لوکل فنڈ آڈٹ اور دیگر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ناقص کارکردگی اور بد عنوانی میں ملوث افسروں اور ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی جس پر سرکاری افسروں اور ملازمین نے ریکارڈ کی درستگی اور بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے کاغذی کارروائی شروع کردی ہے ، پنجاب حکومت نے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ جولائی تا نومبر کے دوران ترقیاتی منصوبوں ،اخراجات ،سہولیات کی فراہمی اور ششماہی کارکردگی کا ڈیٹا ارسال کرے ، تمام صوبائی محکمہ جات اپنی اپنی کارکردگی اور زیر التواء منصوبوں کی تفصیل پہنچائیں جس کے بعداعلیٰ سطح پر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور غفلت وبدعنوانی کے مرتکب افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں