ٹیچر ز یونین کاتنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پراحتجاج

ٹیچر ز یونین کاتنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پراحتجاج

حکومت معاہدے پر عمل کر تے ہوئے تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کرے :شرکا

گوجرانوالہ،حافظ آباد ،منڈی بہائوالدین ،سیالکوٹ (نیوز رپورٹر،نمائند گان دنیا)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام ٹیچر ز یونین نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر مختلف شہروں میں احتجاج کیا اور ریلیاں نکالیں ۔گو جرانوالہ میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر پنجاب ٹیچر ز یونین ضلع گوجرانوالہ مہر طارق اور میلاد احمد ڈھلو ں نے کی، مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 11فروری کے معاہدے پر عملدرآمد کر تے ہوئے تنخواہوں میں فوری طورپر100فیصد اضافہ کرے اور دوسرے صوبوں کی طرز پر ٹائم سکیل اور کنٹریکٹر استاتذہ کو ریگولر کرے ۔حافظ آباد میں متحدہ محاذ اساتذہ کے ضلعی چیئرمین ریاض احمد تارڑ، اگیگا کے ضلعی صدر امان اﷲخان کی قیا دت میں علی پورروڈ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔منڈی بہائوالدین کے اساتذہ نے پنجاب ٹیچرز یونین کی کال پر مہنگائی کے خلاف صدر پنجاب بشیر احمد وڑائچ ،ضلعی صدر نواز گوندل کی قیادت میں ایم بی ہائی سکول سے پریس کلب تک ریلی نکالی ۔سیالکوٹ میں پنجاب ٹیچرز یونین کے سیکرٹری اطلاعات امتیاز طاہر، ضلعی صدر چودھری محمد اکرم ،ضلعی چیئرمین انعام اﷲ کی قیادت میں احتجاج کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں