13دسمبر سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آ غاز :رانا سلیم

13دسمبر سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آ غاز :رانا سلیم

2لاکھ 5ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد خاں نے کہا ہے کہ حافظ آباد ضلع میں 13دسمبر سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں پانچ سال تک کی عمر کے 2لاکھ 5ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے ۔انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام محکمے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں۔مقامی علمائے اکرام ،تاجر اور سول سوسائٹی کے سرکردہ افراد کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤکے لیے حکومتی اداروں کا ساتھ دیں تاکہ ہمارے بچے عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں