ٹک ٹاکرز کی جدید اسلحہ کیساتھ پتنگ بازی کی ویڈیو وائرل

ٹک ٹاکرز کی جدید اسلحہ کیساتھ پتنگ بازی کی ویڈیو وائرل

لالہ زار چوک کے قریب ہوائی فائرنگ بھی جاری ، پولیس کی چشم پو شی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں ٹک ٹاکرز کی خطرناک نوعیت کے جدید اسلحہ کے ساتھ پتنگ بازی کی ویڈیو وائرل ، کوتوالی پولیس کی جانب سے چشم پوشی پر شہری حلقوں کا اظہار تشویش ، ڈی پی او سیالکوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ لالہ زار چوک کے قریب با اثر ٹک ٹاکر ز کی جدید اور خطرناک اسلحہ کے ساتھ پتنگ بازی کرنے اور ون ویلنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں ۔ لالہ زار میں ٹک ٹاکر ز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے ۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منچلے بلا خوف پتنگ بازی اور جدید اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو بنارہے ہیں ۔ قانون کا مذاق بنانے والے ٹک ٹاکرز کی ویڈیو خفیہ اداروں نے حاصل کر لی ہے تاہم پولیس کی جانب سے مسلسل چشم پوشی اختیار کی جا رہی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں