حافظ آ باد :تیل ،کھاد کی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی

 حافظ آ باد :تیل ،کھاد کی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی

کھاد مافیا کو کنٹرو ل کرو اور کسان دشمن پالیسی تبدیل کرو کے نعرے

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)کسان بورڈ کے زیر اہتمام ضلع بھر کے کسانوں اور کاشتکاروں نے تیل کھاد کی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی علی پوررود سے نکالی جس کی قیادت کسان بورڈ کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کی۔ شرکا ریلی نے تیل کھاد بجلی کی مہنگائی زراعت کی تباہی ، کھاد مافیا کو کنٹرو ل کرو اور کسان دشمن پالیسی تبدیل کرو کے نعرے لگائے ۔ ریلی فوارہ چوک پر اختتام پزیر ہوئی جہاں شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا کہ پچھلے دوتین سال سے ملک آٹا چینی کے جس سنگین بحران سے دوچار ہے وہ موجودہ حکمرانوں کی کسان دشمن پالیسی کا نتیجہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں