نومبر: پٹرولنگ پولیس نے 373مقدمات درج کروائے
پٹرولنگ پولیس نے ماہ نومبر کے دوران مختلف نوعیت کے 373مقدمات درج کروا کر سینکڑوں ملزم پابندِ سلاسل کروائے
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس نے ماہ نومبر کے دوران مختلف نوعیت کے 373مقدمات درج کروا کر سینکڑوں ملزم پابندِ سلاسل کروائے جبکہ 638موٹر سائیکلیں عدم ریکارڈ اور بوگس نمبر پلیٹس کی وجہ سے بند کیں ، ایس ایس پی پٹرولنگ محمد وسیم نے بتایا کہ 1400کے قریب راہگیروں کی مدد کی گئی جبکہ 10 گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کیا گیا۔