سیالکوٹ:اراضی کے سرکاری نرخوں میں 70 فیصدتک اضافہ

سیالکوٹ:اراضی کے سرکاری نرخوں میں 70 فیصدتک اضافہ

سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور ،سمبڑیال کی اراضی 1965حصوں میں تقسیم

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )ایف بی آر کی طرف سے ضلع سیالکوٹ کی زرعی ، کمرشل ،رہائشی ،اراضی کے سرکاری نرخوں میں 70 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور ،سمبڑیال کی رہائشی ،زرعی ،کمرشل اراضی کو 1965حصوں میں تقسیم کرکے اس کی سرکاری قیمت میں 70فیصد اضافہ کردیا ہے اور ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ضلع بھر کی تمام کیٹگری کی اراضی کی خرید وفروخت کرنے والوں سے نئے نرخوں کے مطابق ٹیکسز وصول کئے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں