صدرچیمبرکی ڈائریکٹر ایکسائز سے ملاقات ٹیکس نوٹسز پر تحفظات سے آگاہ کیا

صدرچیمبرکی ڈائریکٹر ایکسائز سے ملاقات  ٹیکس نوٹسز پر تحفظات سے آگاہ کیا

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ہزاروں افراد کو پراپرٹی ٹیکس کی مد میں نوٹسز جاری کردیئے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) بیشتر افراد کو جرمانے اور زائد ٹیکسز عائد کردیئے گئے ،گوجرانوالہ چیمبر کے صدر محمد شعیب بٹ نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں لوگوں کوموصول ہونے والے نوٹسز کے تناظر میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے ملاقات کی اور انہیں لوگوں کے تحفظات سے آگاہ کیاگیا۔ ڈائریکٹر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن افتخار احمد بھلی نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کے اضافہ کو حکومت نے واپس لے لیا ہے لیکن ابھی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جس پر ڈائریکٹر ایکسائز سے استعدا کی گئی کہ جب تک نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا اس وقت تک نوٹسز نہ بھیجیں جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں