14سالہ لڑکے کوزیادتی کے بعدقتل کرنیوالے 3ملزم گرفتار

14سالہ لڑکے کوزیادتی کے بعدقتل کرنیوالے 3ملزم گرفتار

عاطف،سفیان اورعاصم نے سلیم کالونی کے شازل کومارنے کااعتراف کرلیا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) ایک ماہ قبل اجتماعی زیادتی کے بعد 14 سالہ لڑکے کوقتل کرنیوالے 3ملزموں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ قبل تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کے علاقہ سلیم کالونی کے رہائشی 14 سالہ شازل کو ملزموں عاطف ،سفیان اور عاصم ورغلا کر لے گئے اور اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا اورملزم لاش کو نہر کنارے ایک گڑھے میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ،ملزموں نے دوران تفتیش شازل کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں