سٹی ریلوے سٹیشن کی عمارت کھنڈر میں‌ تبدیل , نشیئوں کے ڈیرے , ملحقہ اراضی پر تجاوزات قائم

سٹی ریلوے سٹیشن کی عمارت کھنڈر میں‌ تبدیل , نشیئوں کے ڈیرے , ملحقہ اراضی پر تجاوزات قائم

سابقحکومت نے ریلوے سٹیشن کو مسمار کر کے بینک اور فوڈ سٹریٹ بنانے کاکام شروع کیا،چھ سال سے ہر طر ح کا تعمیراتی کام ٹھپ ،سکیورٹی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں نے یہاں سے گزرنا بھی چھوڑ دیا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) سو سال پرانے سٹی ریلوے سٹیشن کی عمارت پر مالیاتی ادارے تو نہ بن سکے البتہ گزشتہ چھ سالوں سے یہ عمارت کھنڈر میں تبدیل ہو چکی ہے ،جس کے بعد اس جگہ کو نشئیوں نے اپنی آماجگاہ بنا رکھاہے جبکہ سٹی سٹیشن کے ساتھ ملحقہ اراضی پر پارکنگ سٹینڈ اور تجاوازت قائم ہو چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق حکومت نے سٹی ریلوے سٹیشن کو مسمار کر کے اس جگہ پر بینک اور فوڈ سٹریٹ بنانے کیلئے کام شروع کیا اورسٹی سٹیشن کی عمارت کو مسمار کرنے کے بعد کنٹرول روم ختم کر دیا گیا لیکن اس کے بعد اس جگہ پرگزشتہ چھ سالوں سے ہر طر ح کا تعمیراتی کام روک دیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے اس جگہ پر سکیورٹی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں نے یہاں سے گزرنا چھوڑ دیا اوریہ جگہ کھنڈر میں تبدیل ہو چکی ہے ، آوارہ کتے بھی گھومتے رہتے ہیں ،سٹیشن پر قائم مسجد میں نماز پڑھنے کیلئے آنیوالے شہریوں کاکہناتھاکہ اس جگہ پر شام کو بہت اندھیرا ہو تا ہے جس کی وجہ سے نماز کے لیے نہیں آتے جبکہ ریلوے پلیٹ فارم پر واک کیلئے آنیوالوں نے بھی یہاں آنا چھوڑ دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں