5کروڑ98لاکھ46ہزارروپے کامال مسروقہ مدعیان کے حوالے

5کروڑ98لاکھ46ہزارروپے کامال مسروقہ مدعیان کے حوالے

اسلحہ و منشیات برآمد ،قتل کے 26مقدمات میں ملوث ملزم بھی پکڑے گئے :سی پی او

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ضلعی پولیس نے دو ماہ کے دوران کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 352سنگین مقدمات میں مطلوب 82گینگز کے 691اراکین اورکیٹیگری اے کے 268اشتہاری مجرم گرفتارکرکے 4کروڑ 80لاکھ26ہزار روپے ،24تولے طلائی زیورات،166 موٹر سائیکلیں، 17کاریں، 5 دیگر گاڑیاں،50موبائل فونز،25 مویشیوں سمیت کل 5کروڑ98 لاکھ46ہزارروپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے مدعیان کے حوالے کر دیا ، اسلحہ و منشیات بھی برآمد کی گئی اور4اندھے قتل سمیت مجموعی طورپر 26قتل کے مقدمات میں ملوث ملزموں پکڑاگیا جبکہ زیادتی کے 14مقدمات میں ملوث 14ملزموں کوبھی گرفتارکیاگیا اور05مختلف مقدمات میں مطلوب 5 مغوی بازیاب کروائے گئے ۔سی پی او سید حماد عاند نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزموں کو صدر ڈویژن پولیس ،سٹی کامونکی پولیس ، سٹی ڈویژن پولیس سول لائن ڈویژن پولیس اور سی آئی اے پولیس نے گرفتارکیا

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں