ایمبولینس ڈرائیورڈی ایچ کیوہسپتال میں لاش چھوڑکرفرار

ایمبولینس ڈرائیورڈی ایچ کیوہسپتال میں لاش چھوڑکرفرار

ڈرائیور 20سالہ نوجوان کی لاش چھوڑکربھاگا،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بلا نمبری ایمبولینس کا ڈرائیور 20 سالہ نوجوان کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گیا، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں بلا نمبری ایمبولینس کا ڈرائیور ایک نوجوان کی لاش چھوڑ فرار ہوگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے ،جس میں بلا نمبری ایمبولینس کے ڈرائیور کو لاش کو ہسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار ہو تے ہوئے دیکھاجاسکتاہے ،پولیس کا کہنا تھا کہ تاحال لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں