آل پنجاب محمد حسین میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا آ غاز
فرینڈز کلب کے زیراہتمام آل پنجاب محمد حسین میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا آ غاز ہو گیا
وزیرآباد(نمائندہ دنیا ) جس میں نارووال،منڈی بہاؤ الدین،جہلم ،گجرات، لاہور،حافظ آباد سمیت 16ٹیمیں شریک ہیں ۔ افتتا حی میچ یوتھ فٹ بال کلب میر پور اور واپڈا فٹبال کلب گوجرانوالہ کے مابین کھیلاگیا ،مقرر ہ وقت تک کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، پنلٹی ککس پر یوتھ فٹ بال کلب نے 2 گول سے میچ جیت لیا۔ قبل ازیں مہمان خصوصی مرزا گلزار عصمت اورباؤ محمد سلیم نے ٹورنا منٹ کا افتتاح کیا۔ مرزا گلزار عصمت نے کہا کہ نوجوان نسل کوبے راہ روی اورنشہ جیسی لعنت سے بچا نے کے لئے کھیلوں کافروغ ضروری ہے ۔