گوجرانوالہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ الرحمن کمرشل سنٹر کا افتتاح

گوجرانوالہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ الرحمن کمرشل سنٹر کا افتتاح

صوبائی وزرا اسلم اقبال ، سید سعیدالحسن شاہ،سیکرٹری لیبرلیاقت چٹھہ کی شرکت

گو جرانوالہ (سٹی رپورٹر )الرحمن ڈویلپرز کے چیف ایگزیکٹیو میاں مشتاق، ڈائریکٹر میاں عبدالرزاق اور ڈائریکٹرشاہد منیر گوندل نے گوجرانوالہ میں الرحمن کمرشل سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت اور سرمایہ کاریمیاں اسلم اقبال اورصوبائی وزیر برائے مذہبی امور پیر سید سعیدالحسن شاہ مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں مشتاق نے کہا کہ الرحمن کمرشل سنٹر مین جی ٹی روڈ گوجرانوالہ، نواب چوک جیسی پرائم لوکیشن پر واقع سٹیٹ آف دی آرٹ کمرشل اور HIGH RISE پراجیکٹ ہے ، جو میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ سے منظور شدہ ہے جس میں 2 ، 4 ، 6 مرلہ کے کمرشل پلاٹس کی آسان اقساط پر بکنگ جاری ہے جو سنہرے مستقبل اور کامیاب کاروبار کی کنجی ہیں۔ اس میں وہ تمام تر سہولیات ہیں جو الرحمن ڈویلپرز کی روایت رہی ہیں، یہ کشادہ کارپیٹڈ روڈز کے ساتھ ایک گیٹڈ کمیونٹی ہے ، جس میں بجلی، پانی اور گیس جیسی سہولیات کے ساتھ ساتھ 24/7 سکیورٹی کا نظام بھی موجود ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں کاروبار کیلئے اس سے بہتر انتخاب ممکن نہیں ، ہم نے ہمیشہ سہولیات پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، الرحمن کمرشل سنٹر ایک میگا پراجیکٹ ہے جو تمام تر سہولیات سے آراستہ ہے ، پر کشش، پر آسائش الرحمن کمرشل سنٹر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم پیشرفت ثابت ہوگا۔ اس موقع پر سیکرٹری لیبر لیاقت علی چٹھہ ،سی۔ای۔او الرحیم ڈویلپمنٹ سجاد مہیس ، ڈیلرز ، سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں