پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین ملک ضیا کی ن لیگ میں شمولیت

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین ملک ضیا کی ن لیگ میں شمولیت

ن لیگ حقیقی معنوں میں عوامی اور جمہوری جماعت :خرم دستگیر ،عمران خالدبٹ

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر ) یوسی 25سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین ملک ضیاء نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ،گزشتہ روز وائس چیئرمین ملک ضیاء نے کونسلروں اور ساتھیوں کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان کیساتھ انکی رہائشگاہ پر ایم پی اے عمران خالد بٹ، سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ کی موجودگی میں ملاقات کی اور تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ۔اس موقع پر خرم دستگیر خان، ایم پی اے عمران خالد بٹ نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں عوامی اور جمہوری جماعت ہے ، تحریک انصاف کی ناقص پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات سے عوام بیزار ہوچکے ہیں،تبدیلی کے نام پر عوام سے دھوکا کرنیوالوں سے قوم چھٹکارا چاہتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں